چنتامنی:16 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)دن بھر گھاس وغیرہ کھاکر شام گھر واپس ہونے والی 30بکریوں کی موت درمیان ہی میں ہوگئی یہ واقع تعلقہ کونپلی گرام تالاب کے قریب پیش آیا ہے زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق امباجی درگ کونپلی گرام کا ساکن نارائن سوامی کی 16بکریاں اور وکلیگا طبقہ کی رونما کے 13بکریاں گھاس وغیرہ کھاکر شام گھر کو واپس ہورہی تھی جب بکریاں کونپلی تالاب کے پاس گھاس کھارہی تھی تو چند ہی لمحوں کے بعد سارے بکریوں کی موت ہوگئی یہ خبر تعلقہ بھر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تو فوراََ تحصیلدار گنگپاچنتامنی تعلقہ پنچایتی صدر شنتما وغیرہ پہنچ کر جانوروں کے ڈاکٹر کو مدعو کرکے بکریوں کی چانچ کرائی گئی تو پتہ چلا کہ بکریوں کی موت زہریلا گھاس کھانے سے ہوئی ہے۔ ڈاکٹر نے مزید تحقیقات کیلئے بکریوں کا خون لیکر چیک آپ کیلئے لے گئے ۔اس موقع پر تحصیلدار گنگپا نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ زہریلا گھاس کھانے سے 30بکریوں کی موت واقع ہوگئی ہے ان کو تعلقہ انتظامیہ سے معاوضہ دینے کی کوشش کی جائیگی کیونکہ جن کی بکریاں ہلاک ہوگئی ہے وہ بہت ہی غریب طبقہ سے تعلقہ رکھنے والے ہیں ۔